جنرل ٹائر اینڈ ربر کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ(GTR) کا قیام1963میں لانڈھی،کراچی میں عمل میں آیااور اس نے 1964میں پروڈکشن کا آغاز کیا۔کمپنی، جنرل ٹائر انٹر نیشنل کارپوریشن(GTIC) آف یو ایس اے نے قائم کی،جس میں صرف 120,000ٹائر سالانہ تیار کرنے کی صلاحیت تھی
GTCنے1977میں اپنے90فیصد حصص موجودہ مالکان میسرز بیبوجی سروسز لمیٹڈ کو فروخت کر دیئے اور اپنے پاس صرف 10 فیصد حصص رکھے۔1985میں کمپنی کو وسعت دی گئی اورٹائرز کی پیداوار 600,000ٹائر سالانہ تک پہنچ گئی۔